سوات:پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین (سی بی اے) کی تقریبِ حلف برداری، یونین کے مرکزی، صوبائی، زونل، ڈویژنل اورضلعی عہدیداروں اورکارکنوں کی شرکت، نومنتخب عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریوں کاحلف اٹھالیا۔شرکا نے ”واپڈاکی نجکاری نامنظور“ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس حوالے سے گزشتہ روزمینگورہ میں تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں اور انہیں ہارپہنائے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہائیڈروکے صوبائی چیئرمین اقبال خان، مرکزی چیئرمین گوہرتاج خان، زونل چیئرمین رفیع اللہ خان اوردیگرنے کہاکہ واپڈا ملازمین کی ڈیوٹی آگ کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے، مگر اسکے باوجود بھی یہ ملازمین جان ہتھیلی پر رکھ کرفرائض منصبی اداکرتے ہوئے روشنیاں پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب تک واپڈاکے لاتعداد ملازمین نے ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کیاہے۔ اس لئے ہم کہتے ہیں کہ یہ واپڈا شہدا اور غازیوں کاادارہ ہے۔