سوات:اوڈیگرام شنڈالہ میں ڈائنا کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ڈائنا گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گذشتہ روز شاخ روڈ شنڈالہ اودیگرام میں ڈائنا گاڑی جو ڈرائیور افتخار احمد ولد شاہی نواب ساکن غالیگے نے 8 سالہ عمر ولد عبیدا للہ کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔