سوات:سیدو شریف مرکزی کونسل کے صدر حبیب الحق نے سٹی کونسل کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوۓ کہا کہ سیدو قبرستان کا مسلہ ہم سب کا ہے۔اس سلسلے میں قبرستان کی اراضی واگزار کرنے کی غرض سے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر کے اجلاس کے رولز معطل ہونے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوۓ کہا کہ ہم قوم کے اہم مسلہ کی جانب ہر اقدام اٹھانے سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں سے اس سلسلے میں بات ہوٸی ہے انہوں نے صرف یقین دہانی کراٸی ہے تاہم مسلہ حل نہیں ہوا ہے انہوں نے میٸر شاہدعلی خان اور سپیکر کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر اجلاس میں سیدوشریف کے چیٸرمینوں نے منہ موڑ لیا اور چلے گۓ۔انہوں نے کہا کہ سیدوشریف اورامانکوٹ کے عوام اور عماٸدین ایک پیج پر ہیں اور قبرستان کا مسلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرفورم پر سیدو شریف مقبرے کے حوالے سے اواز اٹھاٸیں گے۔انہوں نے چیٸرمینوں کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ یہ اپ لوگوں کا مسلہ ہے اور سزا ہم چار سال سے کاٹ رہے ہیں