ڈسٹرکٹ پولیس آفیس سوات میں قائم مقام ڈی پی اُو سوات کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق، ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر عطاء اللہ شمس ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اُو ز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے آنے والے پولیو مہم کے حوالے سے پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے جاری شدہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرنے، ہیلمٹ جیکٹ، سیفٹی گیئرز کے استعمال کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔
قائم مقام ڈی پی اُو سوات کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد
