ویب ڈیسک: سانحہ سوات کے بعد مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ڈویژن کے 6 اضلاع میں 501 کنال اور سوات میں 203 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلا ف جاری آپریشن کی رپورٹ صوبائی حکومت کو موصول ہو گئی جس کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں 501کنال سے زیادہ رقبے پر تجاوزات ہیں۔
آپریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن کے 6اضلاع میں 501کنال اور سوات میں 203 کنال زمین پر تجاوزات قائم ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق باجوڑ، بونیر، دیر اور ضلع مالاکنڈ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران مالاکنڈ کے 6 اضلاع میں 61 عمارتوں کو سیل کیاگیا۔
سوات میں ایک عمارت سیل اور 20 کنال سے زیادہ رقبے پرعمارتیں گرادیں، سوات میں 203 سے زیادہ کنال رقبے پر تجاوزات ہیں جن میں سے 78 کنال کو کلیئرکردیا گیا ہے جب کہ سوات میں 8 کلومیٹر سیزیادہ رقبے کی حدبندی کی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ باجوڑ میں 15، بونیر میں 9، لوئر دیر میں 22، اپر دیر میں 10 اور ضلع مالاکنڈ میں 4 عمارتیں سیل کی گئیں جبکہ مجوعی طورپر 75 کنال سے زیادہ رقبے پر تجاوزات میں آنے والی عمارتیں گرادی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں 501کنال سے زیادہ رقبے پر تجاوزات ہیں، 162کنال سے زیادہ رقبے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، 115کلومیٹر سے زیادہ رقبیکی حد بندی کی اور 54 مقامات پرباڑ لگادیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوازت کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، وزیراعلی کی سخت ہدایت ہے کہ کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔