سوات:وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 16 جولائی 2025ء سے اضا فہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 288 روپے مقرر کی گئی ہے۔ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات کیلئے نئے کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے پشاوربراستہ موٹر وے فلائنگ کوچ کرایہ 597 روپے او ر عام بس کا کرایہ 567 روپے,مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کرایہ324 روپے او ر عام بس کا کرایہ 308 روپے،مینگورہ سے مردان براستہ موٹر وے فلائنگ کوچ کرایہ321 روپے او ر عام بس کا کرایہ 305 روپے،مینگورہ سے پیر باباکیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 233 روپے او ر عام بس کا کرایہ 222 روپے،مینگورہ سے سواڑی کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 203 روپے او ر عام بس کا کرایہ 193 روپے،مینگورہ سے صوابی براستہ موٹر وے فلائنگ کوچ کرایہ 394 روپے او ر عام بس کا کرایہ 374 روپے، مینگورہ سے الپوری کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 197 روپے او ر عام بس کا کرایہ 187 روپے، مینگورہ سے بشام کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 312 روپے او ر عام بس کا کرایہ 297 روپے،مینگورہ سے الوچ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 348 روپے او ر عام بس کا کرایہ 331 روپے، مینگورہ سے تیمرگرہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 264 روپے او ر عام بس کا کرایہ251 روپے,بریکوٹ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ55 او ر عام بس کا کرایہ 52 روپے، لنڈاکے کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 82 روپے اور عام بس کا کرایہ 78 روپے،مٹہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 67 او ر عام بس کا کرایہ 63 روپے, مینگورہ سے چارباغ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 39 روپے او ر عام بس کا کرایہ 37 روپے،مینگورہ سے خوازہ خیلہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 79 روپے اورعام بس کا کرایہ 75 روپے، مینگورہ سے میاندم کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 155 روپے اور عام بس کا کرایہ 157 روپے،مینگورہ سے مدین کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 158 روپے اور عام بس کا کرایہ 150 روپے، مینگورہ سے بحرین کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 188 روپے او ر عام بس کا کرایہ 179 روپے، مینگورہ سے ملم جبہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 127 روپے اور عام بس کا کرایہ 121 روپے،مینگورہ سے کالام کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 294 روپے اورعام بس کا کرایہ 279 روپے اورمرغوزار کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 45 او ر عام بس کا کرایہ 43 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 197 روپے اور عام بس کا کرایہ 187 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 312 روپے اور عام بس کا کرایہ 297 روپے,الوچ سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ348 او ر عام بس کا کرایہ 331 روپے, الپوری سے بشام کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ97 او ر عام بس کا کرایہ 92 روپے اور خوازہ خیلہ سے بشام کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ194 او ر عام بس کا کرایہ 184 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع بونیر پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ براستہ موٹروے473 روپے او ر عام بس کا کرایہ 449 روپے, پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 467 روپے او ر عام بس کا کرایہ 444 روپے، پیر بابا سے مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ294 روپے او ر عام بس کا کرایہ279 روپے، پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ18 روپے اور عام بس کا کرایہ 17 روپے اور پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 176 روپے او ر عام بس کا کرایہ 167 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں، مدارس کے طلباء، معزورافراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔