سوات () بڑھتے ہوئے مہلک اور غیر مہلک حادثات، عملے پر ذہنی دباؤ اور ناقص حفاظتی انتظامات کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سوات نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔زونل چیئرمین رفیع اللہ کے مطابق یونین کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس مورخہ 11 جولائی 2025 کو متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ واپڈا ملازمین متعین اوقات کار، متعین افرادی قوت، مطلوبہ اوزار اور محفوظ ماحول کی غیر موجودگی میں مزید ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے۔
یونین نے اعلان کیا ہے کہ 22 جولائی بروز منگل تمام ڈویژنوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور جلوس کی صورت میں ریلیاں نکال کر مقامی پریس کلبوں تک مارچ کیا جائے گا۔یونین کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ملازمین کو درپیش خطرات کا تدارک کیا جائے، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
سوات واپڈا ملازمین کا 22 جولائی کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان













