سوات (مارننگ پوسٹ)ملگری لیکوالان سوات کی تنظیم نو مکمل، ظفر علی ناز صدر اور سمیع اللہ گران جنرل سیکرٹری منتخب،گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے ذیلی تنظیم۔ملگری لیکوالان کی تنظیم نو کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پارٹی کے صوبائی کلچرل سیکرٹری خادم حسین نے کی اس موقع پر ضلع سوات کے کلچرل سیکرٹری ضیاء ناصر یوسفزء، اے این سوات کے جنرل سیکرٹری شاہی دوران، سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی رحمت علی خان بھی موجود تھے ڈاکٹر خادم حسین نے تنظیم کے اغراض ومقاصد پر بات کی اور نء تنظیم کا انتخاب ہوا جس میں ظفر علی ناز کو صدر، فضل احد شہاب کو سینئر نائب صدر، شاہی روان شاہی کو نائب صدر، سمیع اللہ گران کو جنرل سیکرٹری، نصیب تنہا کو معاون سیکرٹری اور وحیداللہ قرار کو سیکرٹری اطلاعات مقر کیا گیا۔
ملگری لیکوالان سوات کی تنظیم نو مکمل، ظفر علی ناز صدر منتخب
