ویب ڈیسک: مہنگائی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر آ گیا، پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 05 فیصد اضافہ ہونے سے مزید 12 اشیاء مہنگی ہو گئیں، اس ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے عوام ذہنی دباو کا شکار ہونے لگےم اور مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی سالانہ شرح 1 اعشاریہ 73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں 12 اشیاء سستی جبکہ 27 اشیا کی قیمتی مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں چینی 173 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے، مارکیٹ میں پیاز 16 اعشاریہ 53 فیصد، ٹماٹر 10 اعشاریہ 17، مرغی کی قیمت میں 4 اعشاریہ 12 فیصد اضافہ ہوا ہے، مزید مہنگی ہونے والی اشیاء میں انڈے، دال مسور، چائے، تازہ دودھ، ڈیزل، سگریٹس اور لکڑی شامل ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، ان میں کیلے، دال مونگ، ماش، آلو، چینی، لہسن، چاول، آٹا، ایل پی جی اور پیٹرول شامل ہیں۔
مہنگائی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر آ گیا، مزید 12 اشیاء مہنگی ہو گئیں
