سوات: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سوات میں سیلاب متاثرین کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے ، 23دن گزرنے کے باوجود ندی نالوں کو صاف نہیں کیا جاسکا۔
ہم سندھ بنک اور دیگر بنکوں کے زریعے کاروباری افراد کو آسان قسطوں پر قرضے فراہم کرنے کا سوچ رہے ہیں،مصیبت اور مشکل کے اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے جتنا ممکن ہے کہ ہم ان کی مدد کریں گے ،وزیر اعظم کے ہدایت کے بعد مزید پلاننگ کریںگے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا سوچ رہے رہے ہیں ۔
خیبر پختونخوا حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے ۔روبینہ خالد
