سوات : مٹہ میں وکلاء اور پولیس کے درمیان تنازعہ بالآخر جرگے کے ذریعے حل کر لیا گیا۔ صدر بار روم مٹہ رحمان علی ایڈووکیٹ کے مطابق مینگورہ میں ڈسٹرکٹ بار کے زیرِ اہتمام ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ڈی آئی جی ملاکنڈ، ڈی پی او سوات، صدر بار روم سوات اور ہائی کورٹ بار سوات کے نمائندگان نے شرکت کی۔
کامیاب مذاکرات کے بعد فریقین نے اتفاق کیا کہ مٹہ کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو ان کے عہدوں سے تبدیل کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد وکلاء نے جرگے کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے اپنے جاری بائیکاٹ کو ختم کر دیا، جس کے نتیجے میں عدالتی نظام کی بحالی ممکن ہو گئی۔














