خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراکرم درانی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کےاراکین نےحکومت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہا کہ عوامی توجہ ہٹانے کیلئے گرفتاریاں ہورہی ہیں،صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی صرف گرفتاریوں کی خوشخبریاں سناتےہیں۔
گرفتاریوں سےکسی کاپیٹ نہیں بھرتا،وزیراعلیٰ سوتےرہتےہیں جاگتےکم ہیں۔خیبر پختونخوااسمبلی میں اپوزیشن لیڈراکرم درانی کادیگر اپوزیشن جماعتوں کےاراکین کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہناتھاکہ صوبائی حکومت کےرواں بجٹ میں کسی کی کوئی کارکردگی نہیں،اپوزیشن ممبران کےحلقوں میں ایک پائی کاکام نہیں ہوا،وزیراعلیٰ کےپی سوتےرہتےہیں جاگتےکم ہیں،بلین ٹریزسونامی کےنگہبان اہلکاروں کو26ماہ کی تنخواہ نہیں ملی،مالم جبہ اوربی آرٹی کرپشن بہت بڑےاسیکنڈل ہیں،مگرنیب خاموش ہے،بجٹ سےتوجہ ہٹانےکےلئے آصف زرداری کوگرفتارکیاگیا۔