حکومت نے ملک بھر میں سولر صارفین نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا بلنگ نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے منظوری دے دی ہے۔
نیپرا ذرائع کے مطابق، اب فوری نیٹ میٹرنگ کے بجائے نیٹ بلنگ نظام نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت سولر صارفین کے معاہدے کی مدت 7 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کی مد میں اضافی سرچارج کے بجائے فی یونٹ تبادلہ کا نظام نافذ ہوگا، اور نئی سولر نیٹ بلنگ فی یونٹ تقریباً 11 روپے ہوگی۔
پہلے گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین کو 25 کلوواٹ تک لائسنس سے استثنیٰ حاصل تھا، لیکن اب 25 کلوواٹ سے کم لوڈ کے لیے نیپرا سے لائسنس لینا لازمی ہوگا۔ وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ کی مشاورت کے بعد یہ نیا پراسیجر مکمل کیا ہے، جس کے بغیر سولر سیکٹر کے قوانین پر عمل ممکن نہیں تھا۔
ترجمان وزارت توانائی نے واضح کیا کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے اور صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ اب سولر صارفین نیٹ میٹرنگ کے تحت نیٹ بلنگ نظام کے ذریعے بجلی کی کھپت اور پیداوار کا شفاف حساب کیا جائے گا۔
سولر صارفین نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی، نیا بلنگ نظام نافذ













