سوات(مارننگ پوسٹ)عوامی نیشنل پارٹی سوات کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈی ایچ او ہیلتھ سوات فرائض منصبی احسن طریقے سے نہیں نبھا ء رہے ہیں زیادہ تر چھٹی پر ہوتا ہے ، اپنے سیٹ پر بیٹھتا ہی نہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کے غیر حاضر رہنے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ، کام کیلئے آئے ہوئے لوگ خالی کرسی دیکھ کر واپس جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات میں ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اور ڈیپارٹمنٹ ہیڈ دفتر میں ہوتے نہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے ڈیوٹی کا پابند بنائیں یا تبدیل کرکے کسی ڈیوٹی فل آفیسر کو تعینات کریں ۔
ڈی ایچ او ہیلتھ سوات اپنی ڈیوٹی فرائض احسن طریقے سے نہیں نبھا رہاہے،عبداللہ یوسفزئی
