سوات( مارننگ پوسٹ)صوبائی حکومت نے گراسی گراؤنڈ پر لاکھوں خرچ کرکے اسے کھیل کا میدان بنایا، اگر اب گراونڈ کی چاردیواری اور جال کا بندوبست نہ کیا گیا، تو کوششیں رنگ نہیں لائیں گی، محمد ایاز۔ تفصیلات کے مطابق ملک سعد فٹ بال اکیڈمی کے کوچ اور واپڈا خیبر پختونخوا کے کپتان محمد ایاز نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں گراسی گراؤنڈ صحیح معنوں میں گراؤنڈ نظر آنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ پر لاکھوں روپیہ خرچ کیا جا چکا ہے، جس کے لیے فٹ بال کمیونٹی صوبائی حکومت کی مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گراؤنڈ کی سیفٹی کے حوالہ سے چند اقدامات کرنا ہوں گے۔ گراونڈ کی باونڈری وال اونچا کرنا ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان کے گرد جال لگانا ہوگا، ورنہ صوبائی حکومت کی کوششیں رنگ نہیں لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس خبر کے ذریعے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور خصوصی طور پر ایم پی اے فضل حکیم سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس ضمن میں کام کیا جائے۔
سوات گراسی گراونڈپر لاکھوں خرچ کرکے اب چاردیواری اور جال کا بندوبست بھی کیا جائے، محمد ایاز
