سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل کبل کوزہ بانڈئی میں شک کے بنیادپر فائرنگ دو افراد جاں بحق پولیس نے ایک شخص کو گرفتارکرلیا، کانجو پولیس تھانے کے ایس ایچ اوکے مطابق تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی میں چپریال کے رہائشی ڈاکٹر فضل اکبر اپنے نوکر نجم الدین کے ہمراہ ایک شخص واحد شاہ سے لیف لے راستے میں حالات پر تبصرے کے دوران اسلحہ نکل آئے پولیس کے مطابق ڈاکٹر فضل اکبر کو شک ہوا کہ گاڑی میں ایک اورشخص ان کو قتل کرناچاہتے ہیں جس پرانہوں نے پستول نکال کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں واحدشاہ سکنہ تھانہ زخمی ہوا دوسرے فائر پر ڈاکٹرکے پستول میں گولی کا خول پھنس گیا جس پر زخمی شخص نے ڈاکٹر فضل اکبر پر مبینہ گولی چلادی جس کے نتیجے میں وہ قتل ہوا بعد میں مجروح واحد شاہ بھی چل بسا پولس کے مطابق گاڑی میں سوات ڈاکٹرکاملازم نجم الدین کو گرفتارکرلیاگیاہے ، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔
تحصیل کبل کوزہ بانڈئی میں شک کے بنیادپر فائرنگ دو افراد جاں بحق
