سوات (مارننگ پوسٹ) صوبہ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان ایم پی اے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات ایکسپریس وے ترقی اور خوشحالی کا دوسر انام ہے، سوات ایکسپریس وے کی تکمیل سے علاقہ میں ترقی اورخوشحالی کے سفرکاآغاز ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی فلاح وبہود کی ترقی خوشحالی کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی تیارکی ہے۔ جس پر عملدرآمد کاوقت آگیاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات ایکسپریس وے ٹنل کے افتتاح کے موقع پر سوات پریس کلب کے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کے نئے دورکاآغاز ہورہاہے۔ جس میں سوات ایکسپریس وے کلیدی کرداراداکریگی، انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے ایک بڑا منصوبہ جبکہ یہ ترقی اورخوشحالی کادوسرانام ہے۔ اس منصوبے کے تکمیل سے ملاکنڈڈویژن میں ترقی اورخوشحالی کاایک نیاسفرشروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں سیاحت کے فروغ میں بھی سوات ایکسپریس وے ایک اہم کرداراداکریگا۔
تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی فلاح وبہود کی ترقی خوشحالی کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی تیارکی ہے۔شوکت یوسفزئی
