سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل خوازہ خیلہ کے بالائی علاقہ میاندم میں شوہر نے اپنی بیوی کوگولی مار کر قتل کر دیا قتل کرنےکے بعد خود ہارٹ اٹیک سے چل بسا۔پولیس زرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ میاندم سواتوکلے میں لال محمد ولد عمر محمد نے گھریلوں ناچاقی پر اپنے بیوی (پ ر)کوگولی مار کر قتل کردیا بعد میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا پولیس ملزم کو چوکی میاندم منتقل کررہے تھے کے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزیر تفتیش شروع کردی۔