سوات (مارننگ پوسٹ) فلور ملز مالکان کا رمضان المبارک میں 60روپے فی تھیلہ کمی کا اعلان، سستے بازار کو وافر مقدار میں آٹا کی فراہمی کی یقین دہانی، گذشتہ روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت سوات فلورمز و گھی ملز مالکان کا اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر سوات نے رمضان المبار کے بابر کت مہینے کی۸ں حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کی اپیل کی او۲ر کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب عوام کو اشیائے خودونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں گے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے تین مقامات پر سستے بازار قائم کئے گئے ہیں، جس میں مقامی لوگوں کو سستے اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، اس موقع پر سوات فلور ملزمالکان نے آٹے کی20کلو تھیلے میں 60روپے اور فی کلو میں تین کی کمی کا اعلان کردیا جبکہ گھی میں 4روپے فی کلو کمی کا اعلان کرتے ہوئے سستے بازاروں کو و افر مقدار میں آٹا اور گھی کی فراہم کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر انہوں نے شہر سمیت تمام تاجر برادری کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اشیاء دکانوں کے اندر رکھیں اور ریڑھی بان رضاکارانہ طور پر اپنے لئے جگہ مختص کریں اور بازاروں میں نہ نکلیں، اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈی سیز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔