وزیرِ اعظم دو روزہ غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔ عمران خان سعودی فرماں روا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی فرماں روا وزیرِ اعظم عمران خان کے اعزاز میں شاہی محل میں ضیافت بھی دیں گے۔ وزیراعظم عمرہ ادا کریں گے اور روزہ رسولۖ پر حاضری دینے کیلئے مدینہ منورہ جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ کل ابوظہبی پہنچیں گے۔ وہ ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان کی دعوت پرمتحدہ عرب ا مارات کادورہ کررہے ہیں۔ دونوں رہنماباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔