سوات(مارننگ پوسٹ)خوارک اور غذائیت کی کمی کے لئے تمام محکمو ں کومل کر کام کرناہوگا، ضلع انتظامیہ اس سلسلے میں ہرقسم تعاون کے لئے تیار ہے ایڈیشنل اے سی حمید بونیری تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں لاسونہ کے زیر اہتمام خوارک اور غذائیت کے حوالے سے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشینل اسسٹنٹ کمیشنر بابوزئی حمید بونیری نے کہاکہ ملک میں غذائیت سے بھر پورخوراک کی کمی کا احساس حکومتی اداروں کو ہے اور اس کے لئے ضلع انتظامیہ تمام اداروں جن میں محکمہ زراعت، صحت، لائیوسٹاک اور دیگر محکموں کے ساتھ ہرقسم تعاون کے لئے تیارہے ، انہوں نے کہاکہ آنے والے نسل کی بہتر صحت کے لئے غذائیت بھری خوراک کی پیدوار کی اشد ضرورت ہے اس سے قبل لاسونہ تنظیم کے نمائندہ اورنگزیب نے سمینار سے خطاب میں غذائیت کی کمی بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی ا نہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی غذائیت بھر ی خوراک کی کمی کا ذکر اپنے پہلے تقریر میں کیاتھا اور ان کی تنظیم اس سلسلے میں مختلف اداروں کے اہلکاروں کو تربیت دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خوارک کی کمی اور غذائیت پر قابوپانا ایک ٹیم ورک ہے اور اس میں دیگر محکمے بھی اپناکردار ادا کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر ضلع سوات کے دیگرمحکموں ، تعلیم ، صحت، لائیوسٹاک، زراعت اور میڈیاکے نمائندوں نے بھی اپنے تجاویز پیش کئے۔