سوات(مارننگ پوسٹ)ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ سوئی گیس سے محروم علاقوں کو سہولت کی فراہمی کے لئے فنڈز مختص کرکے ان کی مشکلات دور کریں گے شہر اور دیہاتی علاقوں کے مسائل سے باخبر ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے منصوبے لارہے ہیں سیدو میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں آتشزدگی کے بعد ان طلبہ کے لئے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی ممکن بنائیں گے ان خیالات کا اظہار ایم این اے سلیم الرحمان نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر عوامی نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرتحریک انصاف کے مقامی کارکنان اور صلاح الدین خان ڈاکٹر خلیل خان ودیگر موجود تھے ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا کہ شہر اور دیہی علاقوں میں سوئی گیس سے محروم علاقوں میں یہ سہولت جلد مہیا کی جائیگی جبکہ بعض علاقوں میں اس پر کام شروع ہوچکا ہے اس طرح سوات کے ترقی کے لئے ترقیاتی منصوبے اے ڈی پی میں شامل کرکے علاقے میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے
ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی ممکن بنائیں گے،سلیم الرحمان
