سوات(مارننگ پوسٹ)ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی فعال قیادت میں پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کا پہلا ہدف کرپشن سے پاک صاف ستھرے اور سر سبز خیبر پختونخوا کا قیام ہے صوبائی حکومت کے تمام اعلیٰ وادنیٰ اہل کاروں کو عوامی خدمت کا پابند بنا دیا گیا ہے اور ہم سب عوامی خد مت گاروں کی حیثیت سے مل کر صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہو چکے ہیں انہوں نے اہل سوات کے سیاسی شعور پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور لوگو ں پر زور دیا کہ ترقیاتی عمل کی رفتار تیز کر نے کیلئے سرکاری محکموں اور اہل کاروں سے پورا تعاون کریں وہ اپنے حجرہ مکانباغ میں عمائدیں علاقہ کے مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے انہیں اپنے متعلقہ علاقوں کے بعض مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ایم پی اے اور صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایافضل حکیم خان نے پیش کردہ مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کا یقین دلایا اور واضح کیا کہ ان کے گھر اور حجرہ کے دروازے عوام کو ہمیشہ دن رات کھلے ملیں گے اسلئے لوگ اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے ان سے بلا ہچکچاہٹ ملاقات کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی کیلئے عنقریب نئے میگا پراجیکٹ شروع کیئے جائینگے جبکہ تعلیم ،صحت،بلدیات،مواصلات،ماحولیات،زراعت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائینگی فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات موٹر وے اگلے دو مہینوں میں مکمل ہو نے کے بعد پور ے خطے کی معیشت میں انقلاب کا پیش خیمہ بنے گااور اسکی بدولت عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوگاانہوں نے یقین دلایا کہ سوات میں شہری اور دیہی ترقی کا عمل مزید تیز کیا جائیگااور یہاں کے شہریوں کو درپیش تمام مسائل کا ہنگامی بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائیگا۔