سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے علاقے مدین میں جنگل میں خیموں میں قائم شراب کی بھٹی پر چھاپہ ماراگیا،380لیٹر کشیدہ شراب اور 140لیٹر خمیر سمیت آلات کشیدہ کاری برآمد کرلئے گئے ،ڈی ایس پی مدین شوکت علی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر سمندونامی جنگل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جہاں پر دو خمیوں میں قائم شراب کی بھٹی پائی گئی ،بھٹی سے 380لیٹر کشیدہ شراب ،140لیٹر خمیر اور دیگر آلات کشیدہ کاری برآمد کرکے ملزم طلعت محمود سکنہ گھڑئی کلے مدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
سوات کے علاقے مدین کے جنگل میں قائم شراب کی بھٹی پرپولیس کا چھاپہ
