سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل کبل توتانوبانڈ ئی میں ٹریفک کا حادثہ،20سالہ نوجوان جان بحق ،مقامی قبرستان میں سپردخاک ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا ،مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ توتانوبانڈئی گلونو شاہ کے مقام پر موٹر کار نمبر APL2018 ڈرائیور حمزہ خان ولد فرمان اور موٹر کار نمبر AG1527ڈرائیور موسی ولد یوسف خان ساکنان توتانوبانڈئی تیز رفتاری کا مظاہرہ کررہے تھے کہ دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد درختوں اور دیواروں پر جاگری جس کے نتیجے میں گاؤں توتانوبانڈ ئی کا نوجوان مشتاق ولد علی شاہ جاں بحق ہوئے تاہم ائیر بیگز کھلنے کی وجہ سے ان کے ساتھ مو جود دیگر ساتھی معجزانہ طور پر بچ گئے پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
توتانوبانڈ ئی میں ٹریفک کا علمناک حادثہ،20سالہ نوجوان جان بحق
