سوات (مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ( مردانہ ) ضلع سوات نے این ٹی ایس پاس امیدواروں کو انٹر ویو کا شیڈول جاری کردیا ہے کہ تمام امیدواران مندرجہ ترتیب کے مطابق سے فائل میں اپنے کاغذات کے ساتھ انٹر ویو میں شریک ہوجائیں ، قومی شناختی کارڈ ، یونین کونسل سرٹیفیکیٹ ، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ ، میٹرک سرٹیفیکیٹ بمعہ ڈی ایم سی ، ایف اے ،ایف ایس سی سرٹیفیکیٹ بمعہ ڈی ایم سی ، بی اے ، بی ایس سی ڈگری بمعہ ڈی ایم سی ، ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم ایڈ ، ایم اے ایجوکیشن ڈگری بمعہ ڈی ایم سی ، فائل میں رکھیں ، فائل کور کے اوپر اپنا نام ، یونین کونسل اور موبائل نمبر ضرور لکھیں ، نامکمل فائل قبول نہیں کیا جائیگا ، انٹر ویو مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق ہوگا اور اصل کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی ،شیڈول کے مطابق ، سی ٹی کے امیدوار ان کے انٹر ویو08-10-018 کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر چار بجے تک جی ایچ ایس نمبر3 مینگورہ سوات میں ہوگی ، اے ٹی ، ٹی ٹی ، قاری کے انٹر ویو15-10-018 کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر چار بجے تک جی ایچ ایس امان کوٹ میں ہوگی ، ڈی ایم ، پی ای ٹی کے انٹر ویو 16-10-018 کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر چار بجے تک جی ایچ ایس مینگورہ سوات میں ہوگی ، پی ایس ٹی تحصیل بریکوٹ اور بابوزئی کے انٹر ویو 09-10-2018 کو، تحصیل کبل اور چارباغ 10-10-018 کوتحصیل خوازہ خیلہ اور بحرین 11-10-018 کو اور تحصیل مٹہ کے انٹرویو 12-10-018 کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر چار بجے تک جی ایچ ایس شگئی سوات میں ہوگی
سوات ایجوکیشن افیسر ( مردانہ ) نے این ٹی ایس پاس امیدواروں کو انٹر ویو کا شیڈول جاری کردیا
