سوات( مارننگ پوسٹ )چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم نے قوت سماعت اورگویائی سے محروم افراد کیلئے نئے سکول کی منظوری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شگئی سیدوشریف میں 15کروڑ روپے کی خطیرلاگت سے سکول کے علاوہ ہاسٹل بھی تعمیرہوگا انہوں نے سکول وہاسٹل کی تعمیر کیلئے خطیرفنڈ کی منظوری بھی دیدی انہوں نے کہا کہ سوات میں قوت وسماعت وگویائی سے محروم باصلاحیت اورقابل طلباء موجود ہیں ان کو مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہم نے زیادہ مواقع فراہم کرنے ہیں پی ڈی ایم اے کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فضل حکیم نے اس بات پر زوردیاکہ سیدوشریف کی حدود میں قوت سماعت اورگویائی سے محروم افرادکیلئے ایسی درسگاہ کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی تھی جہاں ان کو بہتر تعلیم وتربیت دی جاسکے اجلاس میں فضل حکیم کو اس حوالے سے متعلقہ حکام نے تفصیلی بریف کیا انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ قوت گویائی اورسماعت سے محروم افراد کو بہترتعلیم وتربیت فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اوردستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے اعلان کیاکہ شگئی میں ان خصوصی افراد کیلئے دورجدید کے تقاضوں کے مطابق پندرہ کروڑ روپے کی خطیرلاگت سے سکول اور ہاسٹل تعمیرکئے جائینگے انہوں نے کہا کہ مخصوص افراد بھی ہمارے اس معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں اور ان کابھی حق بنتاہے کہ ان کو صحت وتعلیم کے سہولیات فراہم کردی جائیں انہوں نے کہا کہ اس سکول کی تعمیرہنگامی بنیادوں پر مکمل کردی جائیگی اوراس حوالے سے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں گے۔