اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ سیل 40ٹیلی فون لائنز پر مشتمل ہو گا جس میں وزیراعظم اور ارکان اسمبلی براہ راست شکایات سنیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شکایات سیل کے دفتری اوقات صبح 9 سے 5بجے تک ہو ں گے۔شکایات سیل سے ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکے گا