سوات(مارننگ پوسٹ) ال سوات ڈسٹرکٹ بیڈمینٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر سنگل میں خلیل احمد اور ڈبل میں باسط خان اور ضیاء اللہ نے ٹرافی اپنے نام کرلئے، تفصیلات کے مطابق بیڈمینٹن ہال مینگورہ میں ال سوات ڈسٹرکٹ بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا فائنل مقابلوں میں چارباغ کی خلیل احمدنے حمزہ خان کو شکست دے کر اور باسط خان اور ضیاء اللہ نے نعمت اللہ اور ابرار کو شکت دے کر ٹرافیاں اپنے نام کردئے جبکہ انڈر 17میں حسین احمدنے مہتاب خان کو شکت دی ویڑن میں اکرام خان اور ضیاء اللہ کی جوڑی نے ظفرعلی کاکا اور یحیی دولت خیل کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلئے ، پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑوں میں ٹرافیاں اور انعاما ت تقسیم کئے ۔ ایک ہفتے سے جاری ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے ساٹھ سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اختتامی تقریب سے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سوات میں بیڈ مینٹن کے بہت اچھے کھلاڑی موجود ہے جن میں کئی کھلاڑی اب قومی اور صوبائی ٹیموں کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خاطر خوا اقدامات اٹھارہے ہیں۔
ال سوات ڈسٹرکٹ بیڈمینٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر













