خیبرپختونخوا میں جعلی ڈاکٹروں کی بھرمار کے بعد ہیلتھ کیئرکمیشن نے کریک ڈاون کرکے 33 جعلی ڈاکٹروں کو دھرلیا ہے۔
سماء کے رپورٹر فیاض احمد کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جعلی ڈاکٹرسرگرم ہیں۔ ملاکنڈ، دیر اورصوابی میں متعدد جعلی کلینکس کا انکشاف ہوا جس پر ہیلتھ کیئرکمیشن نے کریک ڈاون کرکے 33 جعلی ڈاکٹروں کی نشاندہی کرلی ہے۔
اس کے ساتھ ہی عوامی شکایات پر 302 کلینکس سیل کردی گئیں۔ ہیلتھ کیئرکمیشن کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں بند کلینکس دوبارہ کھولنے پرایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔