سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سابقہ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کو بحرانوں سے دوچار کیا ہے مگر وہ تسلی رکھیں کیونکہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو تمام مشکلات سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ وزیراعظم کی کا ل پر سادگی وصفائی اور شجرکاری کی قومی مہم کامیاب بنائیں جس کی تلقین ہمیں اپنے پیغمبر آخرالزمانؐ نے بھی کی ہے اوریہی بڑے نقصانات اور تباہی سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے اس کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں صاف و سرسبز پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کی بدولت ہمارا صوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے کافی حد تک محفوظ ہوچکاہے تاہم صوبے میں شجرکاری سرکاری اور عوامی دونوں سطح پر جاری رہنی چاہیے تاکہ زیادہ بہتر نتائج برآمد ہوں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے صاف و سرسبز پاکستان کی مہم پوری مستقل مزاجی اور کامیابی سے جاری رکھی تو نہ صرف ہمارے جنگلات دوبارہ چرند و پرند سے بھر جائیں گے اور پہاڑوں و بیابانوں کے قدرتی چشمے اور آبشار جاری ہوجائیں گے بلکہ خشک سالی اور قحط کے خطرات اور مہیب سائے ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیں گے۔
بلین ٹری سونامی پراجیکٹ سے ہمارا صوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے کافی حد تک محفوظ ہوچکاہے
