محکمہ آثار قدیمہ نے آثار قدیمہ کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کیلئے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے درخواست کردی اور اس حوالے سے فوکل پرسن جلد از جلد تعینات کرنے کیلئے مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے ۔محکمہ آثارقدیمہ کی جانب سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے آنے والی نسلوں کو آگاہ کرنے سمیت ان مقامات کی حفاظت کیلئے نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنا لازمی ہے اور اس ضمن میں تعلیم ہی اہم کردار ادا کر سکتی ہے صوبے کی تاریخی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ نسلوں کو اس سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ چھٹی سے میٹرک تک تمام جماعتوں میں آثار قدیمہ کو بطور مضمون متعارف کرایا جائے اور طلباء و طالبات میں آثار قدیمہ کے مقامات کے حوالے سے شعور کی آگاہی کی جائے محکمہ آثار قدیمہ نے ابتدائی و ثانوی تعلیم سے درخواست کی ہے کہ جلد از جلد اس حوالے سے ایک فوکل پرسن تعینات کیا جائے جس سے محکمہ آثار قدیمہ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے کورس کو تیار کرے۔
آثار قدیمہ کو چھٹی سے میٹرک تک تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کیلئے درخواست
