سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں ہزاروں ڈرائیونگ لائسنس التوا کے شکار ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے لائسنس دفتر رحیم آباد میں پچھلے چھ ماہ سے ہزاروں ڈارئیونگ لائسنس پرنٹ کی میٹریل نہ ہونے کی باعث التوا کے شکار ہے ۔ متعدد لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ بھاری بھرکم فیس لینے کی باجود ہزاروں ڈرائیونگ لائسنس التوا کے شکار ہیں متعدد لائسنس لینے والوں کو پال سنٹر سے میسج بھی آیاہے کہ ان کا لائسنس تیار ہوچکاہے مگر جب وہ پال آفس سے رجوع کرتے ہیں تو ان کو یہی بتایاجاتاہے کہ ابھی تک پرنٹ نہیں ہوا ہے ۔ دیارغیر میں کام کرنے والے محنت کش لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ متعدد حضرات نے بتایاکہ کے پی پولیس توا ن کے ساتھ لائسنس رسید پر کسی بہ کسی طرح تعاون کرتے ہیں مگر دوسرے صوبے خصوصاً پنجاب میں لائسنس نہ ہونے کی وجہ ان کو بھاری جرمانے کیاجاتاہے ، لائسنس رینول، نئے لائسنس اور اپ گریڈیشن والے ہزاروں لوگوں کو سست روی کے باعث مشکالات کا سامناہے ۔ اعلی حکام سے فوری طورپر مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔