سوات(مارننگ پوسٹ)جمعیت علماء اسلام سوات کے سیکرٹری اطلاعات اعجازخان نے سوات کے علاقہ اتروڑکالام سے تعلق رکھنے والے مسکین زادہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کردیا،انہوں نے کہاکہ گجرات میں بے گناہ مسکین زادہ کوانتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے اس ظالمانہ اقدام کی جینی بھی مذمت کی جائے کم ہے،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ محمود خان پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرکے ان سے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کریں،انہوں نے کہاکہ مسکین زادہ کے قتل کیخلاف کالام بحرین سمیت سوات بھر کے عوام سراپا احتجاج ہیں مگر کئی دن گزرنے کے باوجود بھی مسکین زادہ کے قاتلوں کا کوئی پتہ نہیں چلا جو ایک قابل افسوس امر ہے، انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کسی بھی صورت میں ظلم وزیادتی کو برداشت نہیں کرسکتی بلکہ ہردورمیں جے یو آئی نے ظلم وجبر کیخلاف آوازاٹھائی ہے،انہوں نے کہاکہ مسکین زادہ کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔