سوات(مارننگ پوسٹ )ملک سعد ٹرسٹ کے زیر اہتمام سوات کے نوجوان کھلاڑیوں میں سپورٹس سامان کی تقسیم ،پروگرام کے مہمان خصوصی انجنیئر عمر فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاملک سعد ٹرسٹ کھیلوں کے فروغ کیلئے بہتر کام کررہا ہے، جن قوموں کی سپورٹس میدان اباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، نوجوان نسل کو بہتر سرگرمیوں کی جانب راغب ہونا چاہئے ، سوات کے نوجوانوں میں سپورٹس کی سامان کی تقسیم کا عمل ان کی صلاحیتوں پر اچھے اثرات مرتب کرینگے، چائنہ ایمبیس کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سپورٹس سامان ملک سعد شہید ٹرسٹ کو فراہم کیا ،اور ٹرسٹ نے انتہائی ایمانداری کیساتھ ان سامان کو اکیڈیمیوں کے کھلاڑیوں میں تقسیم کیا ، اس موقع پر ملک سعد شہید ٹرسٹ سوات کے انچارج محمد رحیم خیال نے ٹرسٹ کے حوالے سے شرکائ کھلاڑیوں اور ائے ہوئے مہمانوں کو تفصیلی بریفنگ دی اور کھلاڑیوں کے کارنامے بیان کئے ۔پروگرام کے اخر میں کھلاڑیوں میں سامان تقسیم کردیئے گئے۔
سوات میں ملک سعد ٹرسٹ کے زیر اہتمام نوجوان کھلاڑیوں میں سپورٹس سامان تقسیم
