سوات(مارننگ پوسٹ) تین سالہ بچے کو مارنے والے باپ کو پولیس نے گرفتارکرلیا، بچے کی موت سرپر چھوٹ لگنے سے ہوئی تھی ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے 11اکتوبر کو گنبت میرہ مینگورہ میں بچے کی قتل کا میڈیا پر آنے کے بعد نوٹس لیا ، پولیس کے مطابق تین سالہ بچے آذان کو ان کے والد اجمل نے مبینہ طورپر گھریلوجھگڑے میں زمین پر پٹخ دیاتھا جس کی باعث ان کی موت واقع ہوئی پولیس کے مطابق بچے کو بغیر قانونی کارروائی دفن کردیاگیاتھا جس پر پولیس نے تین دن بعد قبرکشائی کی اور بچے کی پوسٹمارٹم کی ، رپورٹ میں بچے کی موت سرپر گہری چوٹ لگنی کی وجہ سے ہوئی جس پر پولیس نے ان کے والد اجمل کو گرفتارکرکے مینگورہ تھانے میں مقدمہ نمبر1401درج کرکے ملزم کے خلاف دفعہ 316پی پی سی رجسٹرڈ کرکے مزید تفیش شروع کردی ۔