سوات(مارننگ پوسٹ)مدین میں دوست نے مبینہ طورپر دوست کو قتل کردیا، مقتول کے والد کی رپورٹ پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ، پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سیاحتی علاقے مدین میں رنزڑہ پل کے قریب ایک نوجوان کی لاش ایک موٹر کار سے ملی جسے اسپتال پہنچا کر وہاں امداداللہ ولد محمد رحیم کے نام سے اسے شناخت کیا گیا ، مقتول کے والد نے بیٹے کے قتل کی دعویداری اس کے دوست ہارون الرشید ولد بخت معراج پر کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ آج دوپہرسے اس کا بیٹا مذکورہ دوست کے ساتھ گھر سے نکلا تھا جس کے بعد بیٹے کی لاش ملنے کی اطلاع پولیس کے ذریعے ملی ، مقتول امداداللہ کے والد نے اس کے دوست ہارون الرشید پر قتل کی دعویداری کی جس پر مدین پولیس نے مبینہ ملزم ہارون الرشید کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے کارروائی شروع کردی ہے ۔