سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا اغاز کردیا گیا ،ڈیڈک چیر مین فضل حکیم خان نے پودا اور جھاڑو لگا کر مہم کا افتتاح کیا ،گزشتہ روز ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان نے ڈبلیو ایس ایس سی افس سیدو شریف میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر فضل حکیم خان نے پودا لگایا اور جھاڑو مار کر مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہدایات پر مہم کا اغاز کردیا گیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں مینگورہ شہر کے مقبروں اور سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال کی صفائی کی جائیگی ،اس موقع پر سیدو شریف کے قبرستان اور ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی مکمل صفائی کی گئی ،اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد ،چیر مین اختر خان ایڈوکیٹ ،منیجر اپریشن میاں شاہد علی اور منیجر ایڈمن اصف سلیم نے بھی خطاب کیا ،فضل حکیم خان نے کہا کہ مینگورہ شہر کی صفائی اور یہاں کے عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور ڈبلیو ایس ایس سی کے بدولت یہ کام اسان ہوگیا ہے کیونکہ محکمے کے اہلکار نہایت ہی فرض شناسی سے اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں اور اسکے بدولت شہر کے عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا نظام بہتر ہوا ہے اور عوام کو پینے کے صاف فراہمی کیلئے زنگ الود پائپوں کے جگہ نئے پائپ لگائے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو کرپشن فری معاشرہ دینا ہے اور اسکے لئے کپتان کی قیادت میں ممبران اسمبلی کا ایک بہترین ٹیم سرگرداں ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان کرپشن فری ملک بن جائیگا انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کو مکمل کمپیوٹراز کیا جارہا ہے جس سے تمام ٹیوب وزیلز افس ہی سے اپریٹ ہونگے اور عوامی مشکلات میں کمی ائیگی اس موقع پر فضل حکیم خان کی قیادت میں سیدو شریف سے سنٹرل ہسپتال کا عوام کی اگاہی کیلئے واک بھی کیا گیا ۔
سوات میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا اغاز کردیا گیا
