سوات( مارننگ پوسٹ)پختون تحفظ مومنٹ لائرز فورم سوات کے صدر اقبال عیسیٰ خیل ایڈوکیٹ نے کہا کہ پی ٹی ایم لائرز فورم مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کی ترجمانی بھرپور انداز میں کریگی،لائرز فورم وکلاء تک محدود نہیں ہوگا لائرز فورم سے بے بس عوام کی بھرپور خدمت کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی ایم لائرز فورم کے اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ لائرز فورم سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا پاکستان کے ائین اور قانون میں سب کیلئے یکساں ہے کوئی خود کوقانو ن اور ائین سے بالاتر نہ سمجھے،اجلاس میں کئی اہم فیصلے بھی ہوئے اس موقع لائرز فورم کے وکلاء نے پختون قوم کی حقوق کیلئے ہر قسم قربانی دینے کا عہد کرتے ہوئے سوات کے عوام سے ساتھ دینے کی اپیل کی