سوات(مارننگ پوسٹ)اے این پی سعودی عرب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ر رستم خان آف منگلور نئے حلقہ پی کے چار سے موزون امیدوار قرار،موصوف علاقہ میں اہم سیاسی اثر ورسوخ رکھتے ہیں پارٹی کارکنوں کے جانب سے رستم خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ،سوات میں نئے حلقہ بندیوں کے بعد سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے حلقہ پی کے فور سے اے این پی کے درینہ کارکن و اے این پی سعودی عرب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رستم خان بھی متوقع امیدواروں کے دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں ،اے این پی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حلقہ پی کے فور سے رستم خان کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں پارٹی کی جیت یقینی ہے۔