پشاور( نیوز)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ان تھک کوششوں کو سراہا۔انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ محمود خان آئندہ پانچ سال تک صوبے کے وزیراعلیٰ رہیں گے ۔ محمود خان کو میری، پی ٹی آئی اور ممبران اسمبلی کے پی کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی بھی اس موقع پر اُن کے ساتھ موجود تھے ۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ وہ اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے اور بے تکی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔اپوزیشن کے مقصد سے عوام بخوبی آگاہ ہیں ۔ آپ انصا ف اور میرٹ کی بالادستی اور اچھی حکمرانی کے کام کو جاری رکھیں اور مخالفین ویسے ہی بیروزگار ہو گئے ہیں اور اب یہ اپنے روزگار کی تلاش میں اکھٹے ہوگئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت انفراسٹرکچر ڈالنے اور سیاحوں کو سہولیات فراہمی پر فوکس کرے ۔شانگلہ میں سیاحتی مقامات کھولنے پرتوجہ دے ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ محمود خان بہتر کارکردگی کی بناء پرآئندہ پانچ سال تک صوبے کے وزیراعلیٰ ر ہیں گے ۔ محمود خان کو میری ، پی ٹی آئی اور ممبران صوبائی اسمبلی کے پی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔وزیراعلیٰ نے عمران خان کی طرف سے صوبائی حکومت پر اعتما د کے اظہار کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ صوبے میں طرز حکمرانی اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے وزیراعظم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر وزیراعظم کو مختلف ایشوز پر تفصیلی بریفنگ دی۔