پشاور(نیوز)صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ملنے والی ہائوس سبسڈی میں پچاس فیصد اضافہ کردیاہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے گریڈایک سے لیکر گریڈبائیس تک کے سرکاری ملازمین کو ملنے والی ہائوس سبسڈی میں پچاس فیصد اضافہ کردیا ہے جبکہ مذکورہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ۔