پشاور()بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچائو کیلئے محکمہ صحت نے سرکاری سکولوں میں انسدادی مہم کیلئے طبی عملے کی بجائے ٹیچرز کی خدمات لینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اس سلسلے میں مہم کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم سے بھی نامزدگیاں طلب کر لی گئی ہیں ذرائع کیمطابق محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ برس بچوں میں پیٹ کے کیڑوں سے غذائی نقصان کے تدارک کیلئے سکولوں میں پڑھائی کرنیوالے تمام بچوں کو کیڑے مار ادویات کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پرائمری سے لیکر مڈل سکولوں اور ہائی سکولوں میں بھی بچوں کو شکایات کی صورت میں دوا دی جائیگی بچوں کی اتنی بڑی تعداد تک رسائی کیلئے افرادی قوت کا مسئلہ ہوگا جس کیلئے سکولوں کے ٹیچرز کو خدمات کی فراہمی کیلئے ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں محکمہ تعلیم کی جانب سے نامزدگیوں پر مبنی فہرست موصول ہونے کے بعد سرکاری سکولوں میں مہم شروع کردی جائیگی جبکہ نجی سکولوں کے بچوں کو بھی پیٹ کے کیڑوں سے بچائو کیلئے دوائی دی جائیگی۔