سوات(مارننگ پوسٹ) سوات الیکڑانک میڈیا کا پشاور میں متاثرہ صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان، صحافیوں کی معاشی قتل کسی بھی صورت میں قبول نہیں ، تفصیلات کے مطابق سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے پشاور کے ان صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیاہے جوکہ پچھلے کئی دنوں سے اپنے حقوق کے لئے احتجاج کررہے ہیں ، ایسوسی ایشن کے طرف سے جاری کردہ پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ کارکن صحافیوں نے اپنی زندگی چینلز کے لئے داؤپر لگارکھی ہے اب ان کو بغیر کسی نوٹس کے نوکری سے نکالنا اور تنخواہوں میں کٹوتی کسی بھی صورت میں قبول نہیں ایسوسی ایشن نے متاثرہ صحافیوں کے فوری طورپر بحال کرانے اور جن صحافیوں کی تنخواہیں بند ہے ان کی ادائیگی فوری طوپر ادا کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ ایسوسی ایشن کے کابینہ نے کہاہے اگران مطالبات کو فوری طور پر منظور نہیں کیاگیا توسوات میں بھی صحافی برادری احتجاج پر مجبورہونگیں۔