سوات(مارننگ پوسٹ) وزیراعظم آسان اقساط پر گھر حاصل کرنے کے لئے پانچ دنوں میں دس ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کی ، لوگوں کا رش بدستور جاری ،تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے طرف سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کے بعد سوات ان سات سنٹروں میں شامل ہے جہاں پر لوگ ان گھروں کوحاصل کرنے کے لئے فارم جمع کراسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن فارم عام کاغذپر جن میں درخواست گزار کے متعلق معلومات درج کی جاتی ہے اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے پاس جمع کراتے ہیں جن کے لئے سیدوشریف گراسی گراونڈ میں نادارا کے تین وین فارم جمع کراتے ہیں ۔ نادار ا کے مقامی افسر مرادخان کے مطابق پانچ دنوں میں دس ہزار سے زائد لوگوں نے مکانات کے حصول کے لئے ابتدائی رجسٹریشن کردی ہے ۔ فارم کے ساتھ ہر درخواست گزار سے ڈھائی سو روپے بطور فیس بھی لی جاتی ہے۔ فارم کے ساتھ کسی قسم کی دستاویزات لگانے کی ضروت نہیں فارم کے مختلف خانوں میں درخواست گزار کا شناختی کارڈ نمبر اور گھرانے کے متعلق معلومات درج کی جاتی ہے۔ تمام معلومات کو بعد میں اسلام آباد بھیج دیاجاتاہے جبکہ درخواست گزار کو ایک عدد رسید جسے ٹوکن کہاجاتاہے دیاجاتاہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے غریب لوگوں کے لئے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیاہے جن کے مطابق یہ گھر مستحق افراد کو دئے جائینگے۔ گھر حاصل کرنے والے افراد سے مکان کی رقم قسطوں میں وصول کی جائیگی ۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ گھروں کی تعمیر کتنے مدت میں کی جائیگی ۔اورگھروں کی تعمیر کے لئے زمین کہاں سے لی جائیگی ۔ یہ بھی واضح نہیں کہ کس صوبے میں کتنے گھر تعمیر کئے جائینگے ۔ اس طرح ابھی تک یہ بھی واضح نہیں کہ ایک گھر کی قیمت کیا ہوگی اور مکان میں کتنے کمرے اور کیاکیا سہولیات دئے جائینگے۔
سوات وزیراعظم ہاوسنگ سکیم پانچ دنوں میں دس ہزار سے زائد افراد کی رجسٹریشن ، رش بدستور جاری
