سوات(مارننگ پوسٹ)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بابوزئی کے نومنتخب صدر نادر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کے حقوق کی حصول کی واحد نمائندہ جماعت ہے،پختونوں کے حقوق اور یہاں پر امن کے قیام کیلئے پارٹی قائدین سمیت سینکڑوں کارکنان نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے دیرپاامن کے قیام کو ممکن بنایا ہے،نادر شاہ نے مزید کہا کہ تمام پارٹی قائدین اور کارکنان کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کرکے کامیاب بنایا اور یہ یقین دلاتا ہوں کہ عوامی نیشنل پارٹی کا پیغام عوام تک پہنچانے سمیت پارٹی کو مزید مظبوط کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاونگا۔