سوات(مارننگ پوسٹ) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے سالانہ انتخابات میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے پنج فریقی اتحاد کے افتخار احمد سینئر صدر منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق افتخار احمد سینئر 337 ووٹ لے کر صدر اور مد مقابل سہ فریقی اتحاد کے محمد ظاہر شاہ کو 192 ووٹ ملے۔ سرفراز خان 265 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ مد مقابل محمد امین کو 258ووٹ ملے۔ عبدالقیوم 309 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ان کے مد مقابل شمس الہادی کو 214 ووٹ ملے۔ مس مہناز بی بی313 ووٹ لیکر جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئی اور مد مقابل فواد احمد کو 209ووٹ ملے۔ عمر فاروق پاپا 365 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے اور مد مقابل لیاقت علی کو 157ووٹ ملے۔ ایگزیکٹیو ممبران میں اسرار احمد ضلع بونیر، شبیر خان شانگلہ، محمد ریاض دیر اپر، قیصر خان دیر لویر، فضل رازق ملاکنڈ، فضل ربی تاوس خیل سوات اور رحیم اللہ ضلع چترال کے لئے منتخب ہوگئے۔
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے سالانہ انتخابات میں کانٹے دار مقابلے کے بعد افتخار احمد سینئر صدر منتخب
