سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے علاقے اوگدے میں پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکر330لیٹر شراب اور2000گرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد محمد آیاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لنڈاکی چیک پوسٹ پر چرس سمگل کرنے والے ملزم اشرف علی ولد شاہ ترین سکنہ گل کدہ نمبر ۲کو گرفتار کرنے پر اس کی نشاندہی پر رحیم آباد کے نواحی علاقے اوگدے میں کرایہ کے ایک مکان میں قائم شراب کی بھٹی پر چھاپہ ماراگیا جہاں پر کشیدہ ہونے والی 330لیٹر شراب اورآلات کشیدہ کاری برآمد کرکے ملزم اکبر علی ولد محمد سکنہ دارمئی حال اوگدے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضے 2کلوگرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔