سوات ( مارننگ پوسٹ) ایم پی اے گران خان کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے واسا کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کردی ، وزیراعلیٰ محمودخان سیکرٹری بلدیات کوہدایت کی کہ واسا کو تحصیل بابوزئی تک وسعت دی جائے ، ایم پی اے عزیز اللہ گران نے وزیراعلیٰ سے حلقہ نیابت میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بارے رپورٹ پیش کردی ، حلقہ پی کے 4کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ، گران خان نے کرپشن کیخلاف جاری جدوجہد کے حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ کوآگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے سیکرٹری بلدیات کوہدایت کی ہے کہ واسا کا دائرہ کار مینگورہ سٹی سے بڑھا کر پورے تحصیل بابوزئی تک کیاجائے ، انہوں نے یہ ہدایت ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کے مطالبے پر کیا۔ جنہوں نے وزیراعلیٰ محمودخان سے ملاقات کرکے ان کو واسا کے حولاے سے بتایااورپورے تحصیل تک واسا کو وسعت دینے کی ضرورت پر زوردیاہے ۔ جس پر وزیراعلیٰ نے سیکرٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ واسا کادائیرہ کار تحصیل بابوزئی تک بڑھایاجائے جس پر ایم پی اے عزیز اللہ گران نے ان کا شکریہ اداکیا اس موقع پر ایم پی اے عزیز اللہ نے اپنے حلقہ نیابت کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی ایک لمبی فہرست وزیراعلیٰ کوپیش کیا۔ جس پر وزیراعلیٰ نے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے متعدد ترقیاتی منصوبے منظور کرائی اس سلسلے میں ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے بتایاکہ میں نے وزیراعلیٰ کو سوات میں بعض سرکاری محکموں میں ہونیوالی کرپشن، لاقانونیت اور بدعنوانیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ جس کے میرے پاس ثبوت ہے اور ان کو سوات میں کرپشن کے خلاف ہونیوالی جدوجہد کے حوالے سے بھی بتایا۔ جس پر وزیراعلیٰ نے کرپشن کیخلاف میرے جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کرپٹ سرکاری آفیسرکوبرداشت نہیں کریں۔ عزیز اللہ گران نے کہا کہ وزیراعلیٰ پر ہم نے واضح کیا کہ عوام کی فلاح وبہبود اورعلاقے کی بہترمفادکے خاطر ان کی تمام ترہمدردیاں وزیراعلیٰ محمودخان کیساتھ ہیں۔ انہوں نے ان کی مطالبے پر واسا کو وسعت دینے علاقے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی منظووری پروزیراعلیٰ محمودخان کاشکریہ اداکیا۔
ایم پی اے گران خان کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے واسا کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کردی
