ابوظہبی ۔ پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 45 اور کپتان سرفراز احمد 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے اعجاز پٹیل، اش سوڈھی اور گرینڈ ہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے جس میں کالن منرو کے 58 اور روز ٹیلر کے 42 رنز شامل تھے۔
حریف ٹیم کو آخری اوور میں 17 رنز درکار تھے تاہم شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم ہدف کا تعاقب نہ کرسکی اور 2 رنز سے شکست کھاگئی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔